شہر قائد میں شدید سردی لاہور کا درجہ حرارت 2 ڈگری ہونیکا امکان

محکمہ موسمیات نے شدید سردی کی لہر جمعہ تک برقرار رہنے کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات نے شدید سردی کی لہر جمعہ تک برقرار رہنے کی پیشگوئی کردی۔ فوٹو:فائل

ملک بھر میں شدید سردی کی لہر برقرار جبکہ لاہور میں دھند نے ڈیرے ڈال لیے جس سے سردی کی شدت میں مزیداضافہ ہوگیا۔

محکمہ موسمیات نے شدید سردی کی لہر جمعہ تک برقرار رہنے کی پیشگوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور شہر کا آج درجہ حرارت کم سے کم 2 اور جبکہ زیادہ سے زیادہ 16 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔


شہرقائد میں سائبیرین ہوائوں کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا جس کے نتیجے میں درجہ حرارت 7ڈگری تک گرگیا۔گذشتہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی 12 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب دھند کے باعث حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے موٹروے کو ہر قسم کی ٹریفک کیلیے بند کردیا گیا۔
Load Next Story