سولر پینل ٹیکنالوجی کیلیے چین کیساتھ مل کر کام کرنے اعلان

حکومت بی ٹو بی فارمولے پر کام کرنا چاہتی ہے،وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی


وقاص احمد December 18, 2020
3ماہ میں سولر پینل ٹیکنالوجی کے حوالے سے کام کرنا چاہتے ہیں،کانفرنس سے خطاب فوٹو فائل

LONDON: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے سولر پینل ٹیکنالوجی چین کیساتھ مل کر کام کرنے اعلان کردیا۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت بی ٹو بی کے فارمولے پر کام کرنا چاہتی ہے، پاکستان میں سولر ٹیکنالوجی کے فروٗغ سے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں اضافہ ہوگا۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا 23 ویں پائیدار ترقی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین کے ساتھ اگلے تین ماہ میں سولر پینل ٹیکنالوجی کے حوالے سے کام کرنا چاہتے ہیں۔ خاص طور پر حکومت بی ٹو بی کے فارمولے پر کام کرنا چاہتی ہے بجائے اس کے کہ کسی ملک کی حکومت کے ساتھ تعاون کیا جائے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں سولر ٹیکنالوجی کے فروٗغ سے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں اضافہ ہوگا اور پیداواری کمپنیاں بھی منافع کما سکیں گی، چائنہ کی طرح سائنس ایڈ ٹیکنالوجی، توانائی اور سولر انرجی کے منصوبوں پر کام کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ مستقبل میں بھی وزارت ِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ،ایس ڈی پی آئی کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |