لاہور سمیت دیگر علاقوں میں کم از کم درجہ حرارت 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 8.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جب کہ ریئل فیل 6 ڈگری سینٹی گریڈ رہا


ویب ڈیسک December 18, 2020
شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 8.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جب کہ رئیل فیل 6 ڈگری سینٹی گریڈ رہا فوٹوفائل

لاہور سمیت دیگر علاقوں میں رات میں کم از کم درجہ حرارت 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا اسی طرح شہر قائد میں سردی کی لہر میں مزید شدت آگئی اور اس کا کم سے کم درجہ حرارت 8.3 ریکارڈ کیا گیا۔

کراچی میں سردی نے ڈیرے ڈال لیے ہیں۔ کوئٹہ کی جانب سے چلنے والی یخ بستہ ہواؤں سے سردی کی شدت مزید بڑھ گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 8.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ جب کہ ریئل فیل 6 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج موسمِ سرما کا کم ترین درجہ حرارت ریکارڈ ہوا۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں سورج نے تین روز بعد اپنی جھلک دکھا دی۔ سورج کی کرنیں پڑنے سے دھند غائب لیکن شدید سردی کا تسلط بدستور قائم ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج دن بھر لاہور شہر کا مطلع صاف رہنے کی نوید سنائی ہے۔ گزشتہ رات بھی دھند قدرے کم رہی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت دیگر علاقوں میں رات میں کم از کم درجہ حرارت 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جب کہ جمعہ کے روز 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دھوپ کی وجہ سے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 16 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں