ہدایت کارہ سنگیتا میں کورونا وائرس کی تشخیص

ہدایت کارہ سنگیتا نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو قرنطینہ کر لیا


ویب ڈیسک December 18, 2020
چند دنوں سے طبیعت خراب تھی ٹیسٹ کروائے تو رپورٹ مثبت آگئی، سنگیتا فوٹوفائل

پاکستان کی سینئر اداکارہ اور فلمساز سنگیتا بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔

اداکارہ و ہدایت کارہ سنگیتا کا کہنا ہے کہ چند دنوں سے طبیعت خراب تھی ٹیسٹ کروائے تو رپورٹ مثبت آگئی۔ سنگیتا نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو قرنطینہ کرلیا ہے اور مداحوں سے دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔

واضح رہے کہ شوبز انڈسٹری کے متعدد فنکار کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔ حال ہی میں اداکارہ ماہرہ خان اور صنم جنگ میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد دونوں اداکارائیں آئسولیشن میں وقت گزار رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کا شکار ہونے والے پاکستانی فنکار

ماہرہ خان اور صنم جنگ کے علاوہ عثمان مختار، امیر گیلانی، صحیفہ جبار، بہروزسبزواری، ندا یاسر، یاسر نواز، نیلم منیر سمیت متعدد فنکار کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔ جن میں سے کچھ صحت یاب ہوگئے جب کہ کچھ ابھی بھی قرنطینہ میں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں