نیابلدیاتی آرڈیننس جاری کرنے کیخلاف قوم پرستوںکی ریلی

جب تک ایک بھی سندھی زندہ ہے،سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

جب تک ایک بھی سندھی زندہ ہے،سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، فوٹو: ایکسپریس

نیا بلدیاتی آرڈیننس جاری کرنے کیخلاف قوم پرست تنظیموں کی جانب سے احتجاجی ریلی نکال کردھرنادیاگیا۔


تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے سندھ پیپلز لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2012 جاری کرنے کیخلاف قوم پرست تنظیموں کی جانب سے اسٹیشن روڈ سے احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کے شرکانے پھلیلی پُل روڈ پردھرنابھی دیا۔

ایس ٹی پی کے ضلع صدر رضا محمد خاصخیلی، جسقم کے ضلعی جنرل سیکریٹری زاہدجسکانی اورجست کے ضلع رہنما عبدالخالق خاصخیلی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رات کے اندھیرے میں نیا بلدیاتی آرڈیننس سندھ کی وحدت کیخلاف گہری سازش ہے اورپیپلز پارٹی کی حکومت اپنااقتداربچانے کیلیے سندھ کو تقسیم کرنے کے منصوبے پرعمل پیراہے تاہم جب تک سندھ میں ایک بھی سندھی زندہ ہے ،سندھ کو تقسیم کرنے کی کسی سازش کوکامیاب نہیں ہونے دیںگے۔انکاکہناتھاکہ اگرسندھ دشمن بلدیاتی آرڈیننس کوفوری ختم نہ کیاگیاتوحکمرانوں کاگھیرائوکیاجائیگا۔
Load Next Story