ایشیا کپ براڈ کاسٹر ناراض منتظمین مزید مشکلات کا شکار
مسلسل دوسرے ایڈیشن کے بنگلہ دیش میں انعقاد پر معاہدہ ختم کرنے کا نوٹس دیدیا
ناراض بھارتی براڈ کاسٹر نے ایشین کرکٹ کونسل کو معاہدہ ختم کرنے کا نوٹس دیکر ایشیا کپ کے منتظمین کو مزید مشکلات کا شکار کر دیا۔
سیاسی تنائو کے سبب پاکستانی ٹیم کے ڈھاکا آنے کا امکان ویسے ہی کم ہے جبکہ اب براڈ کاسٹر' نمبس' نے بھی مسلسل دوسری مرتبہ بنگلہ دیش میں ٹورنامنٹ کرانے پر منتظمین کو الوداع کہہ دیا، نئے براڈ کاسٹرز کیلیے ٹینڈر جاری کردیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اے سی سی کیلیے آئندہ برس 24 فروری سے7 مارچ تک بنگلہ دیش میں ایشیاکپ کا انعقاد مشکل ہوتا جارہا ہے، ڈھاکا میں پاکستان مخالفت مظاہروں کے بعد ٹیم کی ایونٹ میں شرکت پہلے ہی خطرے میں پڑ چکی تھی، اب بھارتی براڈ کاسٹر نمبس نے بھی منتظمین کو معاہدہ ختم کرنے کا نوٹس دے دیا۔
اگرچہ بھارتی براڈ کاسٹر کا اے سی سی سے 10 برس کا معاہدہ تھا لیکن اس نے مسلسل دوسری مرتبہ ایونٹ کو بنگلہ دیش میں کرانے کا جواز پیش کرکے قانونی نوٹس دیدیا، اس کا خیال ہے کہ ڈھاکا میں ایونٹ کا انعقاد کاروباری نقطہ نظرسے فائدہ مند نہیں ہے، ذرائع کے مطابق اے سی سی اور نمبس کے درمیان مستقبل میں ایشیا کپ کیلیے40 کروڑ روپے ایڈونس رقم پر قانونی جنگ شروع ہوسکتی ہے، براڈ کاسٹر کا مطالبہ ہے کہ ایونٹ کو بھارت یا پھر سری لنکا منتقل کیا جائے، ایونٹ کا گذشتہ ایڈیشن بنگلہ دیش میں ہوا جس میں ٹنڈولکر نے100ویں انٹرنیشنل سنچری بنائی تھی، اے سی سی کے چیف ایگزیکٹیو اشرف الحق کا کہنا ہے کہ کونسل نے نئے براڈ کاسٹر کیلیے تازہ ٹینڈر جاری کردیے،انھوں نے ایونٹ کے التوا کا امکان رد کرتے ہوئے ایک بار پھر وینیو کی تبدیلی پر غور کا اشارہ دیا۔ دوسری جانب بنگلہ دیش نے فول پروف سیکیورٹی پلان 30 دسمبر تک تیار کرنے کا اعلان کیا ہے، 4 جنوری کو اے سی سی میٹنگ سے قبل اسے دیگر ایشیائی ممالک کو بھی ارسال کیا جائے گا۔