ٹیم مینجمنٹ کی انا کی وجہ سے پاکستان کرکٹ نیچے جارہی ہے کامران اکمل

پی سی بی نے رویہ ٹھیک نہ کیا توعامر کی طرح دیگر کھلاڑی بھی کھیل سے کنارہ کشی کرسکتے ہیں، کامران


Sports Reporter December 18, 2020
پی سی بی نے رویہ ٹھیک نہ کیا توعامر کی طرح دیگر کھلاڑی بھی کھیل سے کنارہ کشی کرسکتے ہیں، کامران

وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے خبردار کیا ہے ٹیم مینجمنٹ کی انا کی وجہ سے پاکستان کرکٹ نیچے جارہی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کامران اکمل کا کہنا ہے کہ محمد عامر نے ٹیم مینجمنٹ کے رویے سے دلبرداشتہ ہوکر یہ فیصلہ کیا، عامر میں ابھی بہت کرکٹ باقی ہے، ہر لیگ میں وہ پرفارم کررہا ہے، اسے فرق نہیں پڑے گا، نقصان پی سی بی کا ہی ہوگا، یہ پاکستان کرکٹ کےلیے بھی اچھا نہیں۔

ٹیم سے نظر انداز وکٹ کیپر نے کہا کہ 6 ، 7 سال سے سلیکشن معاملات میں تسلسل نام کی نہیں، ٹی ٹوئنٹی پرفارمنس پر ٹیموں کا انتخاب ہوگا تو اس سے محمد عامر کی طرح اور بہت سے کھلاڑی کھیل کو خیرباد کہنے پر مجبور ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی کرکٹ انجوائے کررہا ہوں، اگر میں ٹیم مینجمنٹ کے رویے کی وجہ سے ایسا سوچتا تو پانچ سال پہلے ہی میں بھی کھیل چھوڑ دیتا۔

وکٹ کیپر نے موقف اختیار کیا کہ ٹیم مینجمنٹ ارکان اپنے آپ کو چھپانے کے لیے لڑکوں کے مستقبل سے کھیلتے ہیں، کرکٹ کا گراف اوپر لانے کے لیے سلیکشن کمیٹی ارکان اور کوچز کو اپنی انا ختم کرنی ہوگی،عمر امین، محمد نواز، خالد عثمان، احمد شہزاد، عثمان صلاح الدین اچھی پرفارمنس کے باوجود منتخب نہیں ہورہے۔ سیزن ختم ہونے پر سمیع اسلم کی طرح بہت سے لڑکے جانے کے لیے تیار ہیں۔

کامران اکمل کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں ٹیسٹ پلئیرز کو لفٹ نہیں کرائی جاتی، بابر اعظم ایک سسٹم سے اوپر آیا، اس کی سلیکشن صرف ٹی ٹوئنٹی پرفارمنس پر نہیں ہوئی، کسی نے سوچا کہ اب بابر جیسا کھلاڑی کیوں نہیں آرہا، جب تک میرٹ پر ٹیم نہیں بنے گی اس وقت تک پاکستان کرکٹ اوپر نہیں جاسکتی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |