سلیم مانڈوی والا کیس میں کوئی بدنیتی شامل نہیں نیب

سلیم مانڈوی والا کے بے نامی شیئرز منجمد کرنے پر نیب نے جواب احتساب عدالت میں جمع کرادیا


ویب ڈیسک December 18, 2020
سلیم مانڈوی والا کے بے نامی شیئرز منجمد کرنے پر نیب نے جواب احتساب عدالت میں جمع کرادیا

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے بے نامی شیئرز منجمد کرنے کے معاملے میں نیب نے 136 صفحات پر مشتمل جواب احتساب عدالت میں جمع کرادیا۔

نیب نے جواب میں کہا کہ کیس میں نیب کی کوئی بدنیتی شامل نہیں، معاملہ سپریم کورٹ کے حکم پر بنی جے آئی ٹی میں سامنے آیا تھا۔

سلیم مانڈوی والا کے مبینہ بے نامی دار طارق محمود کے وکیل نے درخواست کی سماعت التوا کرنے کی درخواست کی اور نیب جواب پر دلائل کے لئے مہلت مانگ لی۔ جج محمد بشیر نے طارق محمود کے وکیل سے استفسار کیا کہ اتنے بڑے جواب سے ڈر گئے ہو کیا؟۔

نیب نے کراچی میں کڈنی ہلز پلاٹس کی غیر قانونی الاٹمنٹس اور ٹرانزیکشنز کا مکمل ریکارڈ جواب کیساتھ جمع کرایا جس میں کہا گیا کہ اعجاز ہارون نے کڈنی ہلز فلک نُما میں پلاٹس کی بیک ڈیٹ فائلیں تیار کیں، سلیم مانڈوی والا نے پلاٹس عبدالغنی مجید کو فروخت کرنے میں اعجاز ہارون کی معاونت کی، حصے میں ملی رقم سے سلیم مانڈوی والا نے پہلے ایک بے نامی کے نام پر پلاٹ خریدا، بعد میں وہ پلاٹ بیچ کر دوسرے فرنٹ مین کے نام پر بے نامی شئیرز خریدے، کڈنی ہلز پلاٹس کی فروخت کے بدلے میں رقم آئی ہی جعلی اکاؤنٹس سے تھی۔

نیب نے شیئرز منجمند کئے جانے کیخلاف طارق محمود کے اعتراضات خارج کرنے کی درخواست کی جس پر درخواست گزار کے وکیل نے اپنی ہی درخواست پر دلائل کے لئے التوا کی درخواست کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |