مسلم لیگ ن کا سینیٹ کے قبل ازوقت انتخابات کی صورت میں عدالت جانے کا اعلان

الیکشن کمیشن سے ایسی امید نہیں کہ کوئی غیرقانونی اقدام اٹھایا جائیگا، رانا ثنا اللہ


ویب ڈیسک December 18, 2020
الیکشن کمیشن سے ایسی امید نہیں کہ کوئی غیرقانونی اقدام اٹھایا جائیگا، رانا ثنا اللہ

مسلم لیگ (ن) نے سینیٹ کے قبل ازوقت انتخابات کی صورت میں عدالت جانے کا اعلان کیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ 11 فروری سے قبل اگرسینیٹ انتخابات کا شیڈول دیا جاتا ہے تو یہ غیرآئینی ہوگا اوراس کے لیے عدالت سے رجوع کریں گے۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ ہمیں الیکشن کمیشن سے کوئی ایسی امید نہیں کہ کوئی غیرقانونی اقدام اٹھایا جائیگا، اگرگیارہ فروری کو ہی شیڈول دینا ہے تو کیا فرق پڑتا ہے کہ انتخاب 8 مارچ کے بجائے 3 مارچ کوہو، میاں جاوید لطیف جیسے دوست میڈیا میں بیان دے دیتے ہے تاکہ پذیرائی مل جائے، اس سے زیادہ ان کی کوئی حیثیت نہیں۔

صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کیا صرف مسلم لیگ (ن) معاملہ لے کرعدالت جائیگی یا پوری اپوزیشن، جس پررانا ثنا اللہ نے کہا کہ جب ایسا وقت آئیگا تو پوری اپوزیشن مل کرفیصلہ کریگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں