25 ارب روپے کی منی لانڈرنگ ایف آئی اے کی شہبازاورحمزہ سے جیل میں تفتیش

ایف آئی اے اینٹی کرپشن ونگ کی ٹیم شہبازشریف اورحمزہ شہبازسے منی لانڈرنگ سے متعلق تحقیقات کے لیے کوٹ لکھپت جیل پہنچی


ویب ڈیسک December 18, 2020
ایف آئی اے اینٹی کرپشن ونگ کی ٹیم شہبازشریف اورحمزہ شہبازسے منی لانڈرنگ سے متعلق تحقیقات کے لیے کوٹ لکھپت جیل پہنچی

PERTH: ایف آئی اے نے شہباز شریف اور حمزہ شہبازسے جیل میں 25 ارب روپے کی منی لانڈرنگ سے متعلق تفتیش کی ہے۔

ذرائع کے مطابق اسٹنٹ ڈائریکٹرمحمد مردان کی سربراہی میں ایف آئی اے اینٹی کرپشن ونگ کی ٹیم شہبازشریف اورحمزہ شہبازسے منی لانڈرنگ سے متعلق تحقیقات کے لیے کوٹ لکھپت جیل پہنچی۔ ٹیم نے دونوں سے 25 ارب روپے کی منی لانڈرنگ سے متعلق جیل میں تفتیش کی۔

ایف آئی اے اینٹی کرپشن ونگ نے تحقیقات کے لیے جیل حکام کو خط بھی لکھا تھا جب کہ ایف آئی اے کی ٹیم نے 17 دسمبرکوحمزہ شہبازسے جیل میں تحقیقات کی تھیں۔

ایف آئی اے کی جانب سے خط میں کہا گیا تھا کہ بیانات سے تحقیقات میں مدد ملے گی۔ اس سے قبل بھی 23 نومبرکو خط لکھا گیا تھا لہذا ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کی ٹیم کو جیل میں تحقیقات کرنے کی اجازت دی جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں