مہوش حیات کے بعد حمزہ علی عباسی کا بھی تمام چڑیا گھر بند کرنے کا مطالبہ

جانوروں کو تفریح کے لیے قید کرنا انتہائی ظالمانہ عمل ہے، اداکار


ویب ڈیسک December 18, 2020
جانوروں کو تفریح کے لیے قید کرنا انتہائی ظالمانہ عمل ہے، اداکار۔ فوٹو : فائل

LUCKNOW: اداکارہ مہوش حیات کے بعد اداکار حمزہ علی عباسی نے بھی ملک میں تمام چڑیا گھر فوری بند کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر حمزہ علی عباسی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ بھی کہہ چکا ہے کہ چڑیا گھر جانوروں کے حراستی مراکز ہیں، جانوروں کو عوامی تفریح کے لیے قید کرنا انتہائی برا اور ظالمانہ عمل ہے لہذا پاکستان کے پاس دنیا میں عزت کمانے اور اللہ کو خوش کرنے کا ایک موقع ہے کہ تمام جانوروں کو رہا کرکے ملک میں تمام چڑیا گھروں کو بند کردیا جائے۔



اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا کہ اگر آپ لوگ میری بات سے متفق ہیں تو ان کی آواز بنیں جو خود اپنے لیے بول نہیں سکتے، لہذا #CloseAllPakZoos کا ہیش ٹیگ زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جائے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : مہوش حیات نے چڑیا گھر بند کرنے کا مطالبہ کردیا



چند روز قبل مہوش حیات نے یہ چڑیا گھر بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں جانوروں کے معاملے پر کسی غیرملکی شخصیت کی مداخلت ہمارے لیے شرم ناک بات ہے، درحقیقت جانور آزاد پیدا ہوتے ہیں جہاں جانوروں کے ساتھ بد سلوکی ہو وہاں کی انتظامیہ فوری طور پر ایسے چڑیا گھر بند کردے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : 'کاون' ہاتھی کے کمبوڈیا پہنچنے پرپرتپاک استقبال

واضح رہے کہ کچھ روز قبل اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر اسلام آباد چڑیا گھر سے رہائی پانے والے کاون ہاتھی کو روسی ساختہ خصوصی طیارے کے ذریعے براستہ نئی دہلی کمبوڈیا روانہ کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |