وزیراعظم سے ملا عبدالغنی برادرکی قیادت میں افغان طالبان کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان کا وسیع البنیاد اورجامع سیاسی تصفیے کے لئے پاکستان کی مستقل حمایت کا اعادہ


ویب ڈیسک December 18, 2020
افغانستان میں تنازعات کا کوئی فوجی حل نہیں ہے، وزیراعظم: فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان سے ملا عبدالغنی برادرکی قیادت میں افغان طالبان کی ملاقات ہوئی جس میں افغان امن عمل سے متعلق بات چیت کی گئی۔

وزیراعظم عمران خان سے ملا عبدالغنی برادرکی قیادت میں افغان طالبان کے سیاسی وفد کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں افغان امن عمل میں پیش رفت سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افغانستان میں تنازعات کا کوئی فوجی حل نہیں ہے، انٹرا افغان مذاکرات پائیدارامن اوراستحکام کے حصول کے لئے ایک تاریخی موقع ہے، امید ہے افغان اسٹیک ہولڈرزانٹرا افغان مذاکرات میں پیشرفت کے لیے مثبت کردارادا کرتے رہیں گے۔



ملاقات کے بعد جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وسیع البنیاد اورجامع سیاسی تصفیے کے لئے پاکستان کی مستقل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے امن عمل خراب کرنے والوں کے کردارسے بھی محتاط رہنے کی ضرورت پرزوردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |