نومنتخب امریکی صدر نے ’مشیر کلائمیٹ‘ کیلیے ایک پاکستانی کا انتخاب کرلیا

علی زیدی نومنتخب امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ میں واحد اعلی ترین پاکستانی نژاد رکن ہوں گے


ویب ڈیسک December 18, 2020
پاکستانی نژاد علی زیدی اس وقت نیویارک کے ڈپٹی سیکرٹری برائے توانائی و ماحولیات کام کررہے ہیں، فوٹو: فائل

حال ہی میں امریکی صدر منتخب ہونے والے جو بائیڈن نے اپنی کلائمیٹ (آب و ہوا) ٹیم کے لیے پاکستانی نژاد 33 سالہ علی زیدی کو چُن لیا وہ مشیر برائے کلائمیٹ کے طور پر صدر کی معاونت کریں گے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنی کلائمیٹ ٹیم کے اہم ارکان کی تقرری کا اعلان کیا ہے، جس میں پاکستان میں پیدا ہونے والے علی زیدی بھی شامل ہیں جو وائٹ ہاؤس کے کلائمیٹ ایڈوائزر کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔

Ali Zaidi appoint corinator climate in america

علی زیدی اس وقت نیویارک کے ڈپٹی سیکرٹری برائے توانائی اور ماحولیات کے طور پر کام کر رہے ہیں تاہم اب نئی ذمہ داری ملنے پر وہ جو بائیڈن انتظامیہ میں اعلیٰ ترین پاکستانی نژاد امریکی ہوں گے۔



اپنی ٹویٹ میں پاکستانی نژاد علی زیدی نے لکھا کہ "جب صدر جو بائیڈن نے فون کیا اور اہم ذمہ داری دینے سے آگاہ کیا تو میری خوشی کا ٹھکانہ نہ رہا اور فوری جواب دیا کہ میں گراں قدر عاجزی کے ساتھ اسے ایک اعزاز سمجھتے ہوئے کام کرنے کو تیار ہوں۔



پاکستانی نژاد علی زیدی سابق صدر باراک اوباما کے ماتحت کام کرنے والی ماحولیاتی تحفظ ایجنسی (ای پی اے) چلانے والے جینا میک کارتی کے ماتحت کام کریں گے جن کے ذمے ملکی آب و ہوا سے متعلق ایجنڈے کو مربوط کرنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |