بابرہ شریف کرائے دار کے خلاف عدالت جاپہنچیں

کرائے دار نے گھر بھی خالی کرنے سے انکار کردیا ہے، اداکارہ


ویب ڈیسک December 18, 2020
کرائے دار نے گھر بھی خالی کرنے سے انکار کردیا ہے، اداکارہ۔ فوٹو : فائل

DOHA: نامورہ اداکارہ بابرہ شریف نے مکان کا کرایہ ادا نہ کرنے پر کرائے دار کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔

مشہور و معروف اداکارہ بابرہ شریف کی جانب سے لاہور کی سول کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایم ایم عالم روڈ گلبرگ لاہور کے گھر میں مقیم کرائے دار نے نہ صرف کرایہ ادا کرنے سے انکار کردیا ہے بلکہ گھر بھی خالی نہیں کررہا ہے۔

بابرہ شریف نے درخواست میں کہا کہ گھر کا کرایہ 5 لاکھ ماہانہ ہے، شروع میں تو کرائے دار نے کرایہ ادا کیا تاہم بعد میں پیسے دینے سے انکار کردیا لہذا عدالت کرائے دار کو فوری طور پر گھر کے تمام اخراجات اداکرنے کا حکم دے۔ جج سول کورٹ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد مقدمے کی سماعت 22 دسمبر تک ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |