رقص کے لیے مجبور کرنے پر دلہن کا شادی سے انکار

دلہا کے دوستوں نے دلہن کو رقص کے لیے زبردستی اسٹیج پر بلالیا جس پر طیش میں آکر دلہن نے شادی سے انکار کیا


ویب ڈیسک December 18, 2020
لڑکے والوں کو ایک اور سبکی کا سامنا اس وقت ہوا جب لڑکی والوں نے جہیز کے معاملے پر بھی ان کے خلاف ایف آرئی آر درج کرائی (فوٹو : فائل)

بھارتی شہر بریلی میں دلہن نے رقص کے لیے مجبور کرنے پر شادی سے انکار کردیا جس پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا تاہم والد نے بیٹی کا فیصلہ درست قرار دے دیا۔

بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر بریلی میں لڑکی اور اس کے اہل خانہ شادی کے لیے پہنچے جہاں پہلے دھوم دھام سے شادی کی تیاریاں کی گئیں، شادی والے دن دلہا کے دوستوں نے دلہن کو رقص کرنے کے لیے زبردستی اسٹیج پر بلایا جس پر غصے میں آکر دلہن نے شادی سے انکار کردیا۔

دلہن کی جانب سے انکار کے بعد ایک ہنگامہ کھڑا ہوگیا اور دونوں خاندانوں کے درمیان لفظی گولا باری بھی ہوئی۔ دلہن کے والد کا کہنا ہے کہ میری بیٹی کو زبردستی رقص کرنے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا اور جو شخص میری بیٹی کی عزت نہیں کرسکتا میں اس سے بیٹی کی شادی نہیں کرسکتا۔

دلہن کے انکار کے بعد دلہا اور اس کے اہل خانہ نے لڑکی کو شادی کے لیے منانے کی بھی کوشش کی تاہم دلہن نے نہ صرف شادی سے صاف انکار کردیا بلکہ پولیس میں جہیز کے معاملے پر دلہا کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرائی گئی۔

پولیس کی مداخلت کے بعد دلہا نے لڑکی والوں کو ساڑھے 6 لاکھ روپے بھی ادا کیے جس کے بعد معاملہ ختم ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں