شہر قائد میں جمعہ کو رواں سال کا کم ترین درجہ حرارت ریکارڈ

پیر تک کم سے کم پارہ 7 سے 9 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے، محکمہ موسمیات


Staff Reporter December 18, 2020
پیر تک کم سے کم پارہ 7 سے 9 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے، محکمہ موسمیات۔ فوٹو:فائل

محکمہ موسمیات نے اگلے 3 روز تک سردی کی لہر برقرار رہنے کی پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں ایک ہفتے قبل داخل ہونے والی مغربی ہواؤں کے سلسلے کے اثرات نمایاں ہیں جس کی وجہ سے جمعہ کو رواں سال کے موسم سرما کا سب سے کم درجہ حرارت 8.3 ڈگری ریکارڈ ہوا جب کہ صبح کے وقت دھند کی وجہ سے حد نگاہ 6 کلومیٹرسے کم ہو کر 3 کلومیٹر رہ گئی تھی۔

محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ جمعہ کو دن بھر بلوچستان (کوئٹہ) کی شمال مشرقی سرد ہوائیں چلیں جس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 20 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی۔

دوسری جانب ارلی وارننگ سینٹر کی جانب سے جاری کردہ پیش گوئی کے مطابق شہر میں سردی کی موجودہ لہر پیر تک برقرار رہنے کا امکان ہے جس کے دوران کم سے کم پارہ 7 سے 9 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے جب کہ شہر کا مطلع سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں