حکام کا رابطہ سری لنکا نے پاکستانی کینو پر عائد سیس میں اضافہ واپس لے لیا

مشیر تجارت عبدالرزق داؤد کی کوششوں سے سیس 160 سری لنکن روپے فی کلو سے کم ہوکر 30 روپے فی کلو پر آگیا، ایکسپورٹرز


Business Reporter December 18, 2020
مشیر تجارت عبدالرزق داؤد کی کوششوں سے سیس 160 سری لنکن روپے فی کلو سے کم ہوکر 30 روپے فی کلو پر آگیا، ایکسپورٹرز (فوٹو : فائل)

پی ایف وی اے کی نشاندہی پر وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد کی کوششوں سے سری لنکا نے پاکستانی کینو پر عائد سیس میں اضافہ واپس لے لیا۔

ایکسپریس کے مطابق مشیر تجارت کی ہدایت پر سری لنکا میں تعینات ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ اتاشی نے سری لنکن حکام کے سامنے معاملہ اٹھایا جس پر سری لنکا نے سیس میں اضافہ کا فیصلہ واپس لیا۔

پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیل ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلی وحید احمد کے مطابق سیس 160 سری لنکن روپے فی کلو سے کم کرکے 30 سری لنکن روپے مقرر کردیا گیا ہے۔ پی ایف وی اے نے 30 نومبر کو سری لنکا کی جانب سے کینو پر سیس بڑھانے کے معاملے کی نشاندہی کی تھی۔

وحید احمد کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر عبدالرزاق داؤد برآمدات کو درپیش مسائل کے فوری حل کے لیے کوشاں ہیں، سری لنکا کی جانب سے کینو پر سیس کی پرانی شرح بحال کرنے سے پاکستان سے سری لنکا کو کینو کی ایکسپورٹ میں اضافہ ہوگا اور کینو کی برآمد کا 3ل اکھ 50 ہزار ٹن کا ہدف حاصل کرنے میں آسانی ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں