سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 5 افغان دہشت گرد گرفتار

ملزمان نے چینی باشندوں پر حملے سمیت مختلف دہشت گردانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی کی ہوئی تھی، سی ٹی ڈی

ملزمان نے چینی باشندوں پر حملے سمیت مختلف دہشت گردانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی کی ہوئی تھی، سی ٹی ڈی (فوٹو : ایکسپریس)

سی ٹی ڈی نے مردان اور گرد و نواح میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 5 افغان دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا جو چینی باشندوں سمیت مختلف دہشت گردانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی کیے ہوئے تھے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مردان و گردو نواح سے گرفتار کیے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے خود کش جیکٹس، 0 خود ساختہ بم، 5 ہینڈ گرینیڈ،2 کلاشنکوف، 3 پستول اور متعدد کارتوس بر آمد ہوئے۔


یہ پڑھیں : کالعدم تنظیم لشکراسلام کے اہم کمانڈرسمیت چاردہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد مردان اور پشاور میں دہشت گردی کے لیے الحاج اسٹیل میل ٹوپی صوابی میں کام کرنے والے چینی باشندوں پر حملے، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول شاہ ڈھنڈ بابا مردان، نہر چوک پار ہوتی اور مسجد اہل حدیث صدر پشاور کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کرچکے تھے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گردوں کو افغانستان میں موجود بھارتی خفیہ ادارے ''را'' کی ہدایات پر خیبر پختونخوا میں بڑی دہشت گرد کارروائیوں کے لیے بھیجا گیا تھا۔
Load Next Story