روحانی دوست

علمِ الاعداد سے نمبر معلوم کرنے کا طریقہ


علمِ الاعداد سے نمبر معلوم کرنے کا طریقہ۔ فوٹو : فائل

صائم المصطفے صائم
واٹس اپ (0333-8818706)
فیس بک (Saim Almustafa Saim)

علمِ الاعداد سے نمبر معلوم کرنے کا طریقہ
دو طریقے ہیں اور دونوں طریقوں کے نمبر اہم ہیں:
اول تاریخ پیدائش دوم نام سے!

اول طریقہ تاریخ پیدائش
مثلاً احسن کی تاریخ پیدائش 12۔7۔1990 ہے ، ان تمام اعداد کو مفرد کیجیے
1+2+7+1+9+9=29=2+9=11=1+1=2
گویا تاریخ پیدائش سے احمد کا نمبر 2 نکلا۔

اور طریقہ دوم میں:
سائل، سائل کی والدہ اور سائل کے والد ان کے ناموں کے اعداد کو مفرد کیجیے:
مثلاً نام ''احسن '' والدہ کا نام '' شمسہ'' والد کا نام '' راشد''
حروفِ ابجد کے نمبرز کی ترتیب یوں ہے:
1 کے حروف (ا،ی،ق،غ) 2 کے حروف (ب،ک،ر) 3 کے حروف (ج،ل،ش)
4 کے حروف (د،م،ت) 5 کے حروف (ہ،ن،ث) 6 کے حروف (و،س،خ)
7 کے حروف(ز،ع،ذ) 8 کے حروف (ح،ف،ض) 9 کے حروف (ط،ص،ظ)
احسن کے نمبرز (1،8،6،5) تمام نمبرز کو مفرد کردیں:
(1+8+6+5=20=2+0= 2 گویا احسن کا نمبر2 ہے۔
ایسے ہی احسن کی والدہ ''شمسہ '' کا نمبر9 اور والد راشد کا نمبر1 بنتا ہے۔
اب ان تینوں نمبروں کا مفرد کرنے پر ہمیں احسن کا ایکٹو یا لائف پاتھ نمبر مل جائے گا: (2+9+1=12=1+2=3) گویا علم جفر کے حساب سے احسن کے نام کا مبر 3 نکلا!

علم الاعداد کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ
سوموار 21 دسمبر2020
آج کا حاکم نمبر3 ہے،آج ایک نرم اور انسان دوست دن ہوسکتا ہے۔ ممکن ہے کسی فلسفی یا انقلابی شخصیت کی تعلیمات پر عمل کی ضرورت پر زور دیا جائے۔ اپنے کاموں کو بہتر بنانے کے لیے ایک معاون دن!
2,3,4,7,8، اور9 والوں کے لیے آج کا دن اچھا رہنے کی توقع ہے۔
1,5اور6 نمبر والوں کے لیے اہم اور کچھ مشکل بھی ہوسکتا ہے۔
صدقہ: 20 یا 200 روپے، سفید رنگ کی چیزیں، کپڑا، دودھ، دہی، چینی یا سوجی کسی بیوہ یا غریب خاتون کو بطورِ صدقہ دینا ایک بہتر عمل ہوگا۔
وظیفۂ خاص ''یارحیم یا رحمن یا اللہ '' 11 بار یا 200 بار اول وآخر 11 بار درودشریف پڑھنا بہتر ہوگا۔

منگل 22 دسمبر 2020
آج کا حاکم نمبر2 ہے۔مریخ کے دن 2 کے ہندسے کا چار بار آجانا غیرمعمولی واقعے کی خبر دے رہا ہے۔ آپ اپنی زندگی میں ایک بڑا واقعہ وقوع پذیر ہوتے دیکھ سکتے ہیں۔ محتاط رہیں یہ ایک مشکل دن ہوسکتا ہے۔
1،3,4,5,8اور9 نمبر والوں کے لیے آج کا دن کافی حد تک بہتری لائے گا۔
2,6 اور7 نمبر والوں کے لیے کچھ مشکل ہوسکتی ہے۔
صدقہ: 90 یا 900 روپے، سرخ رنگ کی چیزیں ٹماٹر، کپڑا، گوشت یا سبزی کسی معذور سیکیوریٹی سے منسلک فرد یا اس کی فیملی کو دینا بہتر عمل ہوگا۔
وظیفۂ خاص''یاغفار یاستار استغفراللہ العظیم'' 9 یا 90 بار اول وآخر11 بار درودشریف پڑھنا بہتر ہوگا۔

بدھ 23دسمبر2020
آج کا حاکم نمبر8 ہے۔
میڈیا میں کوئی خبر اہم ہوسکتی ہے اور یہ خبر میڈیا سے متعلق بھی ہوسکتی ہے، صدقہ لازمی دیں۔
2,3,4,6,7 اور8 نمبر والوں کے لیے آج دن کافی بہتر ہوسکتا ہے۔
1,5اور9 نمبر والوں کو کچھ معاملات میں رکاوٹ اور پریشانی کا اندیشہ ہے۔
صدقہ: زرد رنگ کی چیزیں یا 50 یا 500 روپے کسی مستحق طالب علم یا تیسری جنس کو دینا بہتر ہے، تایا، چاچا، پھوپھی کی خدمت بھی صدقہ ہے۔
وظیفۂ خاص''یاخبیرُیا وکیلُ یا اللہ'' 41 بار اول و آخر 11 باردرودشریف پڑھنا مناسب عمل ہوگا۔

جمعرات 24 دسمبر2020
آج کا حاکم نمبر7 ہے۔مراقبہ، دھیان، وجدان اور دل کی بات ماننے کے لیے ایک موزوں دن، ممکن ہے ''اورا'' کا ڈرائیور آپ کو ماضی میں کھینچ لے جائے اور یہ بھی ممکن ہے کہ ماضی آپ کے سامنے چلا آئے۔
3,4,5,7,8اور9 نمبر والوں کے لیے آج کا دن کافی بہتر رہنے کی امید ہے۔
1,2 اور6 نمبر والوں کو کچھ مشکل ہوسکتی ہے۔
صدقہ ''میٹھی چیز، 30 یا 300 روپے کسی مستحق نیک شخص کو دینا بہتر عمل ہوسکتا ہے۔ مسجد کے پیش امام کی خدمت بھی احسن صدقہ ہے۔
وظیفۂ خاص''سورۂ فاتحہ 7 بار یا یا قدوس یا وھابُ یا اللہ 21 بار اول و آخر 11 بار درودشریف پڑھنا بہتر عمل ہوگا۔

جمعہ 25 دسمبر2020
آج کا حاکم نمبر2 ہے۔ایک معتدل دن ہوسکتا ہے۔ ایسا معتدل جو چھوٹی موٹی تبدیلیاں لے کر آئے جذبات کو گرم کرنے والا دن ہوسکتا ہے ۔
1،3,4,5,8اور9 نمبر والوں کے لیے آج کا دن بہتر ہونے کی امید ہے۔
2,6اور7 نمبر والوں کو محتاط رہنے کا مشورہ ہے۔
صدقہ: 60 یا 600 روپے یا 600 گرام یا6 کلو چینی، سوجی یا کوئی جنس کسی بیوہ کو دینا بہترین عمل ہوسکتا ہے۔
وظیفۂ خاص''سورۂ کہف یا یاودود یا معید یا اللہ'' 11 بار ورد کرنا بہتر ہوگا۔

ہفتہ 26 دسمبر2020
آج کا حاکم نمبر 5 ہے،معاہدوں، گفت وشنید، سفر اور بات کو سمجھنے سمجھانے میں ذہنی طور پر الرٹ رہنے کی ضرورت ہوسکتی ہے، کوئی پرانا کیس زندہ ہوسکتا ہے۔
1,2,5,6,7اور9 نمبر والوں کے لیے کسی حد تک بہتری کی امید ہے۔
3,4اور8 نمبر والوں کو کچھ امور میں مشکل ہوسکتی ہے۔
صدقہ: 80 یا800 روپے یا کالے رنگ کی چیزیں کالے چنے، کالے رنگ کے کپڑے سرسوں کے تیل کے پراٹھے کسی معذور یا عمر رسیدہ مستحق فرد کو دینا بہتر عمل ہوسکتا ہے۔
وظیفۂ خاص''یا فتاح یاوھابُ یارزاق یا اللہ'' 80 بار اول و آخر 11 بار درودشریف کا ورد بہتر عمل ہوگا۔

اتوار27دسمبر2020
آج کا حاکم نمبر 8 ہے۔آج حکم راں طبقہ سے منسلک احباب کو مشکل کا سامنا ہوسکتا ہے، غیرقانونی معاملات کا سامنا ہوسکتا ہے۔
2,3,4,6,7اور8نمبر والوں کے لیے ایک بہتر دن کی امید ہے۔
1,5اور9 نمبر والوں کو مشکل ہوسکتی ہے۔
صدقہ: 13 یا 100 روپے یا گولڈن رنگ کی چیزیں گندم، پھل، کپڑے، کتابیں یا کسی باپ کی عمر کے فرد کی خدمت کرنا بہتر ہوگا۔
وظیفۂ خاص''یاحی یاقیوم یا اللہ'' 13 یا 100 بار اول و آخر 11 بار درودشریف پڑھنا مناسب عمل ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |