پاک چین فوجی مشقوں سے فضائیہ کی جنگی صلاحیتیوں میں اضافہ ہوگا‎ آرمی چیف

آرمی چیف کا فضائیہ کی آپریشنل بیس کا دورہ، پاک چین مشترکہ فوجی مشقوں شاہین 9 کا مشاہدہ


Staff Reporter December 18, 2020
آرمی چیف کا فضائیہ کی آپریشنل بیس کا دورہ، پاک چین مشترکہ فوجی مشقوں شاہین 9 کا مشاہدہ (فوٹو، فائل)

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک چین مشترکہ فوجی مشقوں سے دونوں ممالک کی فضائیہ کی جنگی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوگا، پاک فضائیہ کے شاہینوں کا بلند عزم اور پیشہ ورانہ صلاحیتیں انہیں دوسروں سے منفرد کرتی ہیں۔


ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فضائیہ کے ایک آپریشنل بیس کا دورہ کیا، آرمی چیف نے پاک چین مشترکہ فوجی مشقیں شاہین 9 کا مشاہدہ کیا۔ شاہین سیریز کی پاک چین مشترکہ مشقیں 2011ء میں شروع ہوئیں۔


ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ائیر بیس پہنچنے پر سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے استقبال کیا۔


اس موقع پر وہاں موجود شرکا اور اہل کاروں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ مشترکہ مشقوں سے دونوں فضائیہ کی جنگی صلاحیتوں میں مزید نکھار آئے گا، ان مشقوں سے باہمی اشتراک اور آپریشنل ہم آہنگی میں بہتری آئے گی۔


آرمی چیف نے بیس کے اہل کاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور عزم کو سراہا اور کہا کہ انٹرسروسز ہم آہنگی سے آپریشنل کامیابی کو تقویت ملتی ہے، پاک فضائیہ کے شاہینوں کا بلند عزم اور پیشہ ورانہ صلاحیتیں انہیں دوسروں سے منفرد کرتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں