وفاقی وزیر اسد عمر کورونا وائرس کا شکار

ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے، اسد عمر

خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے، اسد عمر

PESHAWAR:
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے، اسد عمر نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو گھر میں آئیسولیٹ کر لیا۔


ملک میں کورونا وائرس کیخلاف کام کرنے والے محکمے این سی او سی کے سربراہ وفاقی وزیر اسد عمر کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وفاقی وزیر اسد عمر نے کورونا وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے پر کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔

Load Next Story