کراچی میں پراسرار دھماکے میں 2 نوجوان زخمی

زخمی نوجوان محلے میں آگ جلا کر ہاتھ تاپ رہے تھے کہ اسی دوران انھوں نے کوئی چیز اٹھائی جو دھماکے سے پھٹ گئی۔

زخمی نوجوان محلے میں آگ جلا کر ہاتھ تاپ رہے تھے کہ اسی دوران انھوں نے کوئی چیز اٹھائی جو دھماکے سے پھٹ گئی۔

نیپیئر کے علاقے پیتل داس کمپاؤنڈ کے قریب پراسرار دھماکے میں 2 نوجوان جسم پر چھرے لگنے سے زخمی ہوگئے۔

نیپیئر تھانے کےعلاقے میں واقع پولیس کوارٹرز پیتل داس کمپاؤنڈ کے قریب پراسرار دھماکے میں 2 نوجوان سینے اور گردن پر چھرے لگنے سے زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر سول اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمی نوجوان کی شناخت 22 سالہ بابر ولد سعید اور 21 سالہ دانیال ولد نور خان کے نام سے کر لی گئی۔


زخمی ایک نوجوان پولیس اہلکار کا بیٹا ہے۔ پرسرار دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی سٹی سرفراز نواز اور دیگر پولیس و رینجرز اہلکار موقع پر پہنچ گئے جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کےعملے کو بھی طلب کرلیا گیا۔

اس حوالے سے ایس ایس پی سٹی سرفراز نواز نے بتایا کہ زخمی نوجوان محلے میں آگ جلا کر ہاتھ تاپ رہے تھے کہ اسی دوران انھوں نے کوئی چیز اٹھائی جو دھماکے سے پھٹ گئی۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ شواہد اکٹھا کر رہا ہے جس کی ٹیم علاقے کو کلیئر کرکے بتائے گئی کہ دھماکہ کس چیز کا ہے، پولیس موقع پر موجود ہے اور عینی شاہدین سے معلومات اکٹھا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
Load Next Story