ون ڈے میں سعید اجمل کی بادشاہت برقرار حفیظ نے بھی کیرئیر کی بہترین پوزیشن حاصل کرلی
آل راؤنڈرز میں محمد حفیظ نے بنگلہ دیش کے شکیب الحسن سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے۔
لاہور:
انتڑنیشنل کرکٹ کونسل کی ایک روزہ میچوں کی نئی رینکنگ میں جادوگر اسپنر سعید اجمل کی بادشاہت برقرار ہے جبکہ بیٹنگ میں محمد حفیظ نے کیرئر کی بہترین رینکنگ حاصل کر لی ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے نئی ون ڈے رینکنگ کے مطابق آل راؤنڈرز میں محمد حفیظ نے بنگلہ دیش کے شکیب الحسن سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے جبکہ بیٹنگ میں بھی محمد حفیظ پہلی بار 20 بہرین کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں اور سری لنکا کے کے خلاف شاندار کارکردیگ کا مظاہرہ کرنے کے بعد ان کی پوزیشن 16ویں نمبر پر ہے۔ پاکستان کے کپتان مصباح الحق 9ویں نمبر پر ہیں۔ سعید اجمل باؤلنگ میں پہلی پوزیشن پر قابض ہیں جبکہ جنید خان 11 درجے ترقی کرکے 11ویں نمبرپر آگئے ہیں۔