بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں ٹرین میں آتشزدگی سے 23 افراد ہلاک متعدد زخمی

آندھراپردیش میں کوتھاچیرو ریلوے اسٹیشن کے قریب نندد بنگلور ایکسپرس کے اے سی کمپارٹمنٹ میں اچانک آگ بھڑک گئی۔


ویب ڈیسک December 28, 2013
ہلاک ہونے والوں میں سے متعدد کی شناخت بھی نہیں ہو سکی ہے۔ فوٹو؛ فائل

بھارتی ریاست آندھراپردیش میں ٹرین میں آتشزدگی سے 23 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست اندھرآپردیش کے ضلع اننتاپور میں کوتھاچیرو ریلوے اسٹیشن کے قریب نندد بنگلور ایکسپرس کے اے سی کمپارٹمنٹ میں اچانک آگ بھڑکنے سے 23 افراد جھلس کر ہلاک اور 21 زخمی ہو گئے، ہلاک ہونے والوں میں سے متعدد کی شناخت بھی نہیں ہو سکی ہے۔ بھارتی حکام کے مطابق حادثے کے وقت کمپارٹمنٹ میں 59 افراد موجود تھے، تمام زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں