پاک نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میں بابر اعظم اور امام الحق کی شرکت مشکوک
12 روز مکمل ہونے پر بابر اعظم اور امام الحق کا دوبارہ اسکین ہوگا
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میں بابر اعظم اور امام الحق کی شرکت مشکوک یے۔
ذرائع کے مطابق دائیں ہاتھ کے انگوٹھے میں فریکچر کے شکار کپتان بابر اعظم کا ٹریٹمنٹ جاری ہے اور وہ ہلکی پھلکی ٹریننگ بھی کررہے ہیں تایم اس بات کے امکانات بہت کم ہیں کہ وہ میچ فٹنس حاصل کر پائیں گے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ چھبیس دسمبر کو کھیلا جائے گا۔
13 دسمبر کو بابر اعظم کو ٹریننگ کے دوران دائیں ہاتھ کے انگوٹھے میں چوٹ لگی تھی ۔اسکین مین فریکچر کی نشاندہی ہوئی تھی۔بابر اعظم کو 12 روز کے لئیے آرام تجویز کیا گیا ہے۔
دوسری جانب اوپنر امام الحق کی بھی پہلے ٹیسٹ میں شمولیت مشکوک ہے۔ امام الحق کے بائیں ہاتھ کا انگوٹھا فریکچر ہے۔ امام الحق کو بھی بارہ روز آرام تجویز کیا گیا ہے۔ بارہ روز مکمل ہونے پر بابر اعظم اور امام الحق کا دوبارہ اسکین ہوگا جس کی رپورٹ پر ان کی ٹیم کے لیے دستیابی کا حتمی تعین ہوسکے گا۔