آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں بھارت 36 رنزپرڈھیر

پہلی اننگز میں 191 تک محدود رہنے والی آسٹریلوی ٹیم کو فتح کیلیے صرف 90 رنز درکار ہیں


Abbas Raza December 19, 2020
اس سے قبل کم ترین ٹوٹل 42 تھا جو انگلینڈ کیخلاف لارڈز ٹیسٹ 1974 میں بنایا گیا تھا: فوٹو: فائل

بھارتی ٹیم ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں اپنے کم ترین اسکور36 پر ڈھیرہوگئی۔

بھارتی ٹیم ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں اپنے کم ترین اسکور36 پرڈھیرہوگئی۔ اس سے قبل کم ترین ٹوٹل 42 تھا جو انگلینڈ کیخلاف لارڈز ٹیسٹ 1974 میں بنایا گیا تھا، بھارت کے 9 بیٹسمین آؤٹ جبکہ محمد شامی ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے، کسی ایک کو بھی ڈبل فیگر تک رسائی کی مہلت نہیں ملی۔

جوش ہیزل ووڈ نے 5 اورپیٹ کمنز نے 4 شکار کیے۔ پہلی اننگز میں 191 تک محدود رہنے والی آسٹریلوی ٹیم کو فتح کیلیے صرف 90 رنزدرکارہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔