لاہور جلسے کے حوالے سے حکومت کے ہونٹ نہیں کانپتی ٹانگیں دیکھی جائیں کیپٹن ر صفدر

سیاستدانوں کے خلاف پہلے نیب فعال تھا تو اب اینٹی کرپشن کو پیچھے لگایا جارہا ہے، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر


ویب ڈیسک December 19, 2020
سیاست دانوں کے خلاف جھوٹے کیسز بنائے جارہے ہیں، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا ہے کہ لاہور جلسے کے حوالے سے حکومت کے ہونٹوں کو ہلتا نہیں بلکہ ان کی کانپتی ٹانگیں دیکھی جائیں۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا تھا کہ ان پر قائم کئے مقدمات کی نوعیت وہی ہے جو کراچی میں جذبات میں آکر بنائے گئے مقدمے کی تھی۔ سیاست دانوں کے خلاف جھوٹے کیسز بنائے جارہے ہیں یہ پہلے بھی ہوتا رہا ہے، سیاستدانوں کے خلاف پہلے نیب فعال تھا تو اب اینٹی کرپشن کو پیچھے لگایا جارہا ہے کیونکہ نیب اپنی نیک نامی گنوا بیٹھی ہے، اس کے بعد ایف آئی اے کو استعمال کریں گے،پھر یہ حکومت ہی ختم ہو جائے گی۔

لاہور جلسے سے متعلق کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا تھا کہ 13 دسمبر کو ہونے والا جلسہ کامیاب تھا۔ اس حوالے سے حکومت کے ہونٹوں کو ہلتا نہ دیکھا جائے بلکہ ان کی کانپتی ٹانگیں دیکھی جائیں۔

دوسری جانب لاہور کی سیشن عدالت نے کار سرکار میں مداخلت اور کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کے مقدمے میں نامزد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی عبوری ضمانت میں 16 جنوری تک توسیع کر دی اور پولیس کو گرفتاری سے روک دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔