شہبازشریف کے اہل خانہ کے اثاثے منجمد کرنے کی عملدرآمد رپورٹ طلب

عدالت نے شہبازشریف خاندان کے خلاف نیب کے گواہ کو آئندہ سماعت پرجرح کے لیے دوبارہ طلب کرلیا


ویب ڈیسک December 19, 2020
منی لانڈرنگ ریفرنس پر مزید سماعت 22 دسمبر کو ہوگی۔

احتساب عدالت نے شہبازشریف کے اہل خانہ کے اثاثے منجمد کرنے کی عملدرآمد رپورٹ طلب کرلی۔

تحریری حکم نامے کے مطابق منی لانڈرنگ ریفرنس میں احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہبازاورصاحبزادے سلمان شہباز، بیٹی رابعہ عمران، داما ہارون یوسف کے اثاثے منجمد کرنے کی عملدرآمد رپورٹ ڈی جی نیب لاہور سے طلب کرلی۔

جج کی جانب سے تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شہبازشریف کے وکلا نے مصروفیت کے باعث نیب کے گواہ پر جرح نہیں کی۔ عدالت نے شہبازشریف خاندان کے خلاف نیب کے گواہ کو آئندہ سماعت پرجرح کے لیے دوبارہ طلب کرلیا۔ منی لانڈرنگ ریفرنس پر مزید سماعت 22 دسمبر کو ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں