سعودی عرب کو ایک ارب ڈالر کی ادائیگی کے باوجود ڈالرکی قدر میں تنزلی

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 160.08 روپے جب کہ اوپن مارکیٹ میں 160.30 روپے ہوگئی

مقامی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر کمی جب کہ یورو اور پاؤنڈ کی قدر میں اضافہ ہوا فوٹو: فائل

UNITED NATIONS:
گزشتہ ہفتے سعودی عرب کو موخر قرضوں کی دوسری قسط کی صورت میں ایک ارب ڈالر کی ادائیگی کے باوجود ملک میں ڈالر کی قدر تنزلی کا شکار رہی۔

18 دسمبر کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے کے دوران سعودی عرب کو موخر قرضوں کی دوسری قسط کی صورت میں ایک ارب ڈالر کی ادائیگیوں کے باوجود ملک میں ڈالرکی قدر تنزلی سے دوچار ہوئی۔ گزشتہ ہفتے انٹربینک میں ڈالر کی قدر 20 پیسے گھٹ کر 160روپے 8 پیسے پر بند ہوئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 20 پیسے کی کمی سے 160.30 روپے پر بند ہوئی۔ انٹر بینک میں یوروکرنسی کی قدر مجموعی طور پر 2.29 بڑھ کر 196.22 روپے پر آگئی۔


گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر کے کمی کے برعکس یورو اور برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا۔ انٹر بینک میں یوروکرنسی کی قدر مجموعی طور پر 2 روپے 29 پیسے بڑھ کر 196 روپے 22 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ایک روپے 50 پیسے بڑھ کر 195.50 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران انٹر بینک میں برطانوی پاونڈ کی قدر 3 روپے 32 پیسے بڑھ کر 216 روپے 80 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 2 روپے 50 پیسے بڑھ کر 216 روپے 50 پیسے ہوگئی۔
Load Next Story