پی سی بی نے ابوظہبی ٹی ٹین لیگ کے لیے پاکستانی کھلاڑیوں کواین اوسی جاری کردیا

جن کھلاڑیوں نے این اوسی کے لیے اپلائی کیا تھا، وہ اب ٹی ٹین لیگ میں شرکت کرسکیں گے، عاطف رانا

جن کھلاڑیوں نے این او سی کے لیے اپلائی کیا تھا۔ وہ اب ٹی ٹین لیگ میں شرکت کرسکیں گے، عاطف رانا: فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ابوظہبی ٹی ٹین لیگ کے لیے پاکستانی کھلاڑیوں کو این اوسی جاری کردیا یے۔

اس بات کا اعلان لاہورقلندرکے چیف ایگزیکٹو عاطف رانا نے لاہورپریس کلب میں پریس کانفرنس میں سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کیا۔ عاطف رانا نے کہا کہ جن کھلاڑیوں نے این اوسی کے لیے اپلائی کیا تھا۔ وہ اب ٹی ٹین لیگ میں شرکت کرسکیں گے۔ گزشتہ برس بدقسمتی سے ایسا نہیں ہوسکا تھا۔


شاہد آفریدی نے ویڈیولنک پربات کرتے ہوئے کہا کہ لاہورقلندرفیملی کا حصہ بننے کی خوشی ہے۔ یہ واحد فرنچائزڈ ہیں جو سارا سال متحرک رہتی یے۔ لاہورقلندرفیملی کا حصہ بن کراچھا لگ رہا یے۔ اس کی کامیابی میں جوبھی ممکن ہوسکا ۔اپنا کردار ادا کرنے کی کوشش کروں گا۔

ڈائریکٹر عاقب جاوید نے شاہد آفریدی کے بارے میں کہا کہ لاہورقلندرمیں شاہد آفریدی کی شمولیت بڑی خبر ہے.شاہد ایسا پلئر ہے جو اکیلا اسٹڈیم بھردیتا ہے۔
Load Next Story