افغانستان میں امریکی فضائی اڈے پر لگاتار 10 راکٹ حملے

4 راکٹس امریکی فضائی اڈے پر گرے جب کہ 6 کو فضا میں ہی ناکارہ بنادیا گیا، ترجمان گورنر بگرام

قلندرخیل میں ایک ٹرک میں 10 ایم بی-12 راکٹس رکھ کر حملہ کیا گیا، ترجمان گورنر (فوٹو: فائل)

افغانستان میں امریکا کی سب سے بڑی ایئر بیس پر 10 راکٹس داغے گئے جن میں سے 4 اڈے کے اندر گرے جب کہ 6 کو فضا میں ہی ناکارہ بنادیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے پروان کے ضلع بگرام میں واقع امریکی فضائیہ کے سب سے بڑے اڈے کو راکٹس کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے۔

فضائی اڈے پر 10 راکٹس داغے گئے جن میں سے 4 فضائی اڈے کے اندر گرے اور 6 کو پولیس نے فضا میں ہی ناکارہ بنادیا۔ راکٹس حملے سے پورا علاقہ لرز اُٹھا۔

یہ خبر پڑھیں : افغانستان میں قرآن خوانی کے دوران بم دھماکا، 15 شہید اور 22 زخمی


بگرام کے گورنر کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ قلندر خیل کے علاقے میں ایک ٹرک پر 10 ایم بی-12 راکٹس رکھے گئے اور انہیں امریکی فضائی اڈے کی جانب داغا گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں : کابل میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت دیگر 9 مقامات پر راکٹ حملے

امریکی فضائیہ کی جانب سے تاحال راکٹس حملوں پر کسی قسم کا ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ حملے میں شدید جانی و مالی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : کابل یونیورسٹی پر مسلح افراد کے حملے میں جاں بحق طلبا کی تعداد 30 ہوگئی

تاحال کسی شدت پسند گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ گزشتہ روز صوبہ غزنی میں قرآن خوانی کے اجتماع میں موٹرسائیکل بم دھماکے میں 30 سے زائد افراد شہید اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
Load Next Story