مولانا طارق جمیل کورونا وائرس سے صحت یاب ہوگئے

معروف مبلغ نے صحت یابی کے بعد تمام دعاؤں نیک خواہشات کا اظہار کرنے پر خیر خواہوں کا شکریہ ادا کیا ہے


ویب ڈیسک December 19, 2020
معروف مذہبی اسکالر طارق جمیل کا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آگیا۔ (فوٹو، فائل)

SYDNEY: معروف عالم دین اور مبلغ مولانا طارق جمیل کا کورونا ٹیسٹ نیگیٹیو آگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مولانا طارق جمیل کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد گذشتہ 10 دنوں سے راولپنڈی ملٹری اسپتال میں زیر علاج تھے۔ ڈاکٹروں نے مولانا طارق جمیل کو مزید 14 روز کے لیے قرنطینہ رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

مولانا طارق جمیل نے صحت یابی پر دعاؤں اور نیک خواہشات کااظہار کرنے والے خیر خواہوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اس حوالے سے مولانا طارق جمیل نے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری پیغام میں کہا ہے '' الحمداللہ آپ سب مٌحبین کی دعاوں سے میرا ٹیسٹ نیگیٹو آگیا ہے،مکمل صحتیابی کےلئے ابھی مزید آپ سب کی دعاوں کا محتاج ہوں، اللہ کریم اپنی رحمت سے اس وبا سے انسانیت کو خلاصی نصیب فرمائیں۔''



 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |