معذور بچی سے جبری زیادتی کے مجرم کو سزائے موت سنا دی گئی

معصوم بچوں بچیوں سے جبری زیادتی کے مجرم کسی رعایت کے مستحق نہیں، عدالت


ویب ڈیسک December 19, 2020
معصوم بچوں بچیوں سے جبری زیادتی کے مجرم کسی رعایت کے مستحق نہیں، عدالت(فوٹو،فائل)

کم سن معذور بچی کے ساتھ جبری زیادتی کے مقدمے میں عدالت نے مجرم کو موت کی سزا سنا دی ہے۔

معذور 13 سالہ بچی کے ساتھ جبری زیادتی کے مجرم کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنا دی گئی۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ مجرم نے گھناؤنا جرم کیا معافی کی کوئی گنجائش نہیں معصوم بچوں بچیوں سے زیادتی کرنے والے مجرم کڑی سزا کے مستحق ہیں۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہانگیر گوندل نے فیصلہ سنایا جس میں کہا گیا کہ 40 سالہ مجرم محمد ایوب نے تھانہ رتہ کے علاقہ میں ہمسائے کی معذور 13 سالہ بچی کو جبری طور پر گھر میں داخل ہوکر جبری زیادتی کا نشانہ بنایا۔

عدالتی فیصلے میں حکم دیا گیا ہے کہ جب تک مجرم کی موت واقع نہ ہوجائے اسے پھانسی پر لٹکاکر رکھا جائے علاوہ ازیں مجرم کو 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی دی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |