ڈاکٹر اسد عباس پاکستان کک پاکسنگ فیڈریشن کے صدر منتخب

رانا زاہد محمود نے جنرل سیکریٹری کے عہدے کے لیے انتخاب میں کام یابی حاصل کی


Sports Reporter December 19, 2020
پاکستان کک باکسنگ فیڈریشن کی جنرل کونسل کا اجلاس پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں ہوا (فوٹو، اسٹاف)

پاکستان کک باکسنگ فیڈریشن کے انتخابات میں ڈاکٹر اسد عباس شاہ آئندہ چار سال کے لیے صدر اور را نا زاہد محمود سیکریٹری منتخب ہو گئے۔

پاکستان کک باکسنگ فیڈریشن کی جنرل کونسل کا اجلاس پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں ہوا جس میں چاروں صوبوں سمیت واپڈا، ریلویز، پولیس، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے نمائندوں نے شرکت کی۔

انتخابات میں ڈاکٹر اسد عباس شاہ کو متفقہ طور پر چار سال کے لیے صدر منتخب کیا گیا، دوسرے کامیاب عہدیداروں میں چوہدری نصراللہ وڑائچ( پیٹرن)، پروفیسر وسیم احمد(چیئرمین)، عبدالرحیم(سینئر نائب صدر)، محمد رزاق گل، طارق محمود،سید ممتاز شاہ، نائق ناظر، مسز شاذیہ بانو( نائب صدور)، رانا زاہد محمود (جنرل سیکرٹری)، محمد شاہد چوہدری(خزانچی)، محمد اشفاق جٹ،ولی محمد،سید کامران نقوی، زاہد گولی(ایسوسی ایٹ سیکرٹریز) بھی شامل ہیں۔

ایگزیکیٹو باڈی میں محمد ساجد خان، ظیہر جعفری،محمد اویس،وجاہت خان، علی عابد اور مسز اقصی شامل ہیں۔ریفری بورڈ میں محمد اشفاق جٹ،سید کامران نقوی،رب نوازخان، عبدالرحیم، مسزالما قاسم جبکہ سلیکشن کمیٹی میں پروفیسر محمد وسیم چوہدری،رانا زاہد محمود،شاہد چوہدری، وجاہت خان، نائق ناظر اور سندس کیانی کو شامل کیا گیا ہے۔

ادھرپاکستان کک باکسنگ فیڈریشن کے نومنتخب صدر ڈاکٹر اسد عباس شاہ کا کہنا ہے کہ کرکٹ، ہاکی کی طرح کک باکسنگ میں بھی بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے،وہ وقت دور نہیں جب کک باکسنگ کے کھلاڑی بھی اپنے کھیل سے ملک وقوم کا نام روشن کرتے نظر آئیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔