کورونا سے بچنے کے لیے شادیوں میں چپک کرڈانس کرنا بند کریں عثمان مختار

کورونا وائرس کی وجہ سے اپنی اور اردگرد کے لوگوں کی پروہ کریں، عثمان مختار


ویب ڈیسک December 19, 2020
کورونا وائرس کی وجہ سے اپنی اور اردگرد کے لوگوں کی پروہ کریں، عثمان مختار۔ فوٹو:فائل

اداکار عثمان مختار کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے شادیوں میں چپک کر ڈانس کرنا بند کریں۔

عثمان مختار نے انسٹا گرام پر اپنی تصویر شیئر کی جس میں وہ شادی کی تقریب میں سیلفی بناتے نظر آرہے ہیں۔ لیکن تصویر کے کیپشن میں انہوں نے سنجیدہ مسٔلے کی جانب توجہ دیلاتے ہوئے لکھا کہ شادی، رقص اور کھانے کے بعد اب آپ کی تمام تر توجہ میری جانب ہے اور وہ یہ ہے کہ میں نے شادی سے متعلق بہت سے لوگوں کی انسٹا گرام اسٹوریز دیکھی ہیں جس میں لوگ ایک دوسرے کے ساتھ چپک چپک کر ڈانس کر رہے ہیں۔


عثمان مختار نے یہ بھی کہا کہ اس طرح شادیوں میں چپک کر ڈانس کرنا بند کریں اور کورونا وائرس سے متعلق ایس او پیز پر عمل کریں، اپنی حفاظت کریں اگر نہیں کر سکتے تو کم از کم اپنے ارد گرد کے لوگوں کی پروا کریں جنہیں آپ کرونا وائرس سے متاثر کرنے جا رہے ہیں کیوں کہ یہ زندگی اور موت کا مسئلہ ہے،اس لئے برائے مہربانی احتیاط کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔