علی ظفر نے اپنے پہلے ریپ سانگ ’بھائی حاضر ہے‘ کی جھلکیاں جاری کردیں

نئے نغمے میں علی ظفر پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے والے دشمن کو للکار رہے ہیں

ریپ سانگ میں علی ظفر پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے والے دشمن کو للکار رہے ہیں۔ فوٹو:فائل

معروف اداکار و گلوکار علی ظفر نے اپنے پہلے ریپ سانگ 'بھائی حاضر ہے' کی جھلکیاں جاری کردی ہیں۔

علی ظفر نے انسٹا گرام پر اپنے پہلے ریپ سانگ کی جھلکیاں مداحوں سے شیئر کی جس میں وہ اسٹوڈیو میں اپنا پہلا ریب سانگ 'بھائی حاضر ہے' گیت گاتے نظر آرہے ہیں۔
[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/CI7_k6cAsp4/"]
ریپ سانگ میں علی ظفر پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے والے دشمن کو للکارتے ہوئے پاکستانوں کی طاقت بیان کرتے نظر آرہے ہیں اور آخری میں گانے کا اختتام 'بھائی حاضر ہے' پر کرتے ہیں۔




واضح رہے کہ'بھائی حاضرہے' علی ظفر کا اپنا تخلیق کیا گیا فقرہ ہے جو انہوں نے رواں سال کے ابتدا میں علی عظمت کی جانب سے لگائے گئے الزام کے ردِعمل میں ادا کیا تھا کیوں کہ پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے ترانے پر صارفین کی جانب سے شدید تنقید کے بعد علی عظمت نے علی ظفر پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے ترانے کو ناکام بنانے کے لئے بلاگرز کی خدمات حاصل کی ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: علی ظفر کا سندھی گیت ' الّے ' ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر مقبول

یاد رہے کہ علی ظفر نے بلوچی گیت 'لیلا اولیلا' کی بھرپور کامیابی کے بعد دو ماہ قبل نوجوان گلوکارہ عروج فاطمہ کے ساتھ سندھی گیت 'الے' بھی ریلیز کیا ہے جسے اب تک 9 کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔
Load Next Story