عامر نے وقار یونس اور مصباح الحق کو ریٹائرمنٹ کا ذمے دار قرار دے دیا

میں کمزور ہوتا تو 2010 کے بعد پاؤں پر کھڑا نہ ہوتا، غلطی کے بعد لوگوں کا سامنا نہیں کر پاتا، محمد عامر


Sports Desk December 19, 2020
میں کمزور ہوتا تو 2010 کے بعد پاؤں پر کھڑا نہ ہوتا، عامر کا یوٹیوب چینل پر اظہار خیال(فوٹو، فائل)

فاسٹ بولر محمد عامر نے ریٹائرمنٹ کا ذمہ دار وقار یونس اور مصباح الحق کو قرار دے دیا۔

اپنے یوٹیوب چینل پر محمد عامر نے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا ریٹائرمنٹ کا فیصلہ جذباتی نہیں بلکہ سوچ سمجھ کر کیا ہے۔ مکی آرتھر کو اپنے پلان کے بارے میں ورلڈکپ پر ہی بتادیا تھا۔موجودہ مینجمنٹ نے اس کو ایشو بنا لیا اور میرے پیچھے پڑگئے۔میں آج بھی ون ڈے رینکنگ میں ٹاپ ٹین باؤلر میں شامل ہوں۔

عامر نے کہا کہ ٹیم مینجمنٹ کو اپنے اندر کا باس ختم کرنا پڑے گا۔میرا جسم ٹیسٹ کرکٹ کا بوجھ نہیں اٹھا پا رہا تھا۔اس لیے ریڈ بال کرکٹ سے کنارہ کشی کی تھی۔وقار یونس اور مصباح الحق نے بیانات دیے کہ میں لیگ کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں ۔اس لیے جان چھڑا رہا ہوں۔لوگوں کے دماغ میں ڈالا گیا میں پیسے کمانا چاہتا ہوں۔

عامر کے مطابق میں نے کبھی نہیں کہا کہ میں لیگ کھیلنے جارہا ہوں مجھے این او سی دو ۔میں کمزور انسان نہیں، میں کمزور ہوتا تو 2010 کے بعد پاؤں پر کھڑا نہ ہوتا۔غلطی کے بعد لوگوں کا سامنا نہیں کر پاتا۔

یہ خبر بھی پڑھیے: بہت ذہنی اذیت برداشت کی اب مزید ہمت نہیں، عامر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر

ان کا کہنا تھا کہ کچھ سابق کرکٹرز مجھے 2010 میں میچ فکسنگ پر بات کرتے رہتے تھے۔ حالانکہ میرا جرم قبول کرنا بھی ہمت کی بات ہے۔میں نے پاکستان کو چیمپئیز ٹرافی کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا، ورلڈ کپ میں پاکستان کی طرف سے زیادہ وکٹ لینے والا باؤلر ہوں. مگر جو میرے ساتھ سلوک روا رکھا گیا۔اس سے بہت دلبرداشتہ ہوا ہوں۔

عامر نے واضح کیا کہ میرا کرکٹ بورڈ کے سربراہ احسان مانی اور چیف ایگزیکٹو وسیم خان سے کوئی اختلاف نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں