بلاول بھٹو زرداری کی اخترمینگل سے ملاقات پی ڈی ایم تحریک پر تبادلہ خیال

بلوچستان کے وسائل پر سب سے پہلے بلوچ عوام کا حق ہے، چیئرمین پیپلز پارٹی


ویب ڈیسک December 20, 2020
بلوچستان کے وسائل پر سب سے پہلے بلوچ عوام کا حق ہے، چیئرمین پیپلز پارٹی ۔ فوٹو : فائل

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بی این پی سربراہ اخترمینگل سے ان کی رہائش گاہ پر جاکر ملاقات کی جس میں پی ڈی ایم تحریک اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بلوچستان کی محرومیاں دور کئے بغیر پاکستان کی ترقی ممکن نہیں، بلوچستان کے وسائل پر سب سے پہلے بلوچ عوام کا حق ہے، پاکستان پیپلزپارٹی نے بلوچستان کو حقوق کی فراہمی کے سلسلے کا آغاز کیا۔

چئیرمین پیپلز پارٹی نے سردار اختر مینگل کو شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے یوم شہادت پر گڑھی خدا بخش میں ہونے والے جلسے میں شرکت کی دعوت بھی دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں