31 دسمبر آکر گزر جائے گی اور استعفے جیبوں میں رہ جائیں گے وزیراعلیٰ پنجاب

عاقبت نااندیش پی ڈی ایم کو تاریخیں دینے کی عادت پڑچکی ہے، عثمان بزدار


ویب ڈیسک December 20, 2020
کرپٹ اپوزیشن میں استعفے دینے کی اخلاقی جرات نہیں، عثمان بزدار فوٹو: فائل

 

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکا کہنا ہے کہ 31 دسمبر آئے گی گزر جائے گی اور استعفے جیبوں میں رہ جائیں گے۔

اپنے بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ عاقبت نااندیش پی ڈی ایم کو تاریخیں دینے کی عادت پڑچکی ہے، دسمبر آئے گی گزر جائے گی اور استعفے جیبوں میں رہ جائیں گے، اس کرپٹ اپوزیشن میں استعفے دینے کی اخلاقی جرأت ہرگز نہیں، یہ ٹولہ جانتا ہے کہ استعفے دیئے تو خالی نشستوں پر الیکشن ہوں گے۔

عثمان بزدار نے مزید کہا کہ شو ر و غوغا کرنے والے قوم پررحم کریں اورمنفی سیاست ترک کردیں، اپوزیشن پے درپے ناکامیوں کے باوجوداب تک خواب غفلت میں سورہی ہے، یہ عناصر جتنی مرضی منت ترلے کرلیں، این آر او نہیں ملنے والا، وزیراعظم عمران خان کے ہوتے ہوئے انہیں لوٹ مار کا حساب دینا ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں