
سوئی گیس کی عدم فراہمی سے ہزاروں مکین شدید مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں،نیوکراچی ،نارتھ کراچی سیون ڈی ون، لیاقت آباد، ایف بی ایریا، اپر گذری، لیاری، سرجانی ،ملیر،لانڈھی، کورنگی، دہلی کالونی، پنجاب کالونی اور دیگر کئی علاقوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ اور بیشتر علاقوں میں گیس پریشر میں کمی سے روز مرہ کے امور شدید متاثر ہیں، ان ہی علاقوں کے پکوان سینٹرز اور شادی ہالوں میں گیس کی فراہمی برقرار ہے۔
صبح اور رات کے اوقات میں گیس پریشر میں کمی سے کھانا بنانے میں شدید مشکلات پیش آتی ہیں، رات اور صبح کے اوقات میں پانی گرم کرنا انتہائی مشکل ترین مرحلہ ہوگیا، ضعیف العمر افراد کو وضو کیلیے گرم پانی درکار ہوتا ہے ، مکین چھوٹے بچوں کیلیے بھی پانی گرم نہیں کرپاتے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ گیس کی لوڈشیڈنگ اور پریشر میں کمی کے باعث کھانے نہیں بناپاتے ،مہنگائی آسمان پر پہنچ چکی ہے ، کھانا باہر سے منگوانے پر اخراجات بڑھ گئے ہیں، گیس کا سلنڈر رکھنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
مکینوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیاکہ گیس کمپنی کے حکام کے خلاف کارروائی کی جائے، وزرا اور مشیروں کی فوج سے بھی کام لیا جائے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔