پولیس اہلکار کا بیوی کے سامنے قتل
مقتول محمد سلیم پٹرولنگ چوکی کھارا روڈ میں ڈیوٹی سرانجام دیتا تھا، اور 3 بچوں کا باپ تھا، پولیس حکام
محلہ حاجی شاہ شریف میں نامعلوم ملزمان نے بیوی کے سامنے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو قتل کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق قصور کے علاقے محلہ حاجی شاہ شریف میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو قتل کردیا، مقتول محمد سلیم پٹرولنگ چوکی کھارا روڈ میں ڈیوٹی سرانجام دیتا تھا، اور 3 بچوں کا باپ تھا۔
پولیس حکام کے مطابق محمد سلیم اپنی اہلیہ کے ہمراہ ڈی ایچ کیو اسپتال سے دوا لے کر گھر جارہا تھا کہ راستے میں موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم مسلح ملزمان نے انہیں روکا اور پولیس اہلکار کی اہلیہ کو فٹ پاتھ پر کھڑا کرکے اس کے سامنے سلیم پر اندھا دھند فائرنگ کردی اور موقع سے فرار ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور کرائم سین کی ٹیم جائے واقعہ پر پہنچ گئی اور مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
دوسری جانب مقتول پولیس اہلکار کے ورثاء نے ڈسٹرکٹ اسپتال کی ایمرجنسی میں ہوائی فائرنگ کردی جس سے اسپتال انتظامیہ اور دیگر مریضوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اے ایم ایس ڈی ایچ کیواسپتال ڈاکٹر فیاض کا کہنا ہے کہ مقتول کے ورثاء نے فائرنگ کرکے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس کو ہراساں کیا ،ان کے خلاف مقدمہ درج کروایا جائے گا۔