مقبوضہ کشمیر میں ایک اور بھارتی فوجی نے خودکشی کرلی

2007 سے اب تک 485 بھارتی فوج اور پولیس کے اہلکار ذہنی دباو کے باعث خود کشی کرچکے ہیں


ویب ڈیسک December 20, 2020
حوالدار نے گولی مار کر خودکشی کرلی، فوٹو : فائل

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے ایک اور اہلکار نے ذہنی دباؤ کے باعث خود کشی کرلی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں تعینات قابض بھارتی فوج کے جونیئر کمیشن آفیسر سریندر سنگھ نے آرمی میس میں اپنے کمرے میں پنکھے سے لٹک کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔

دوسری جانب پولیس نے فوجی اہلکار کی خودکشی کے واقعے پر تمام ضروری کارروائی کرنے کے بعد لاش کو سریندر سنگھ کے آبائی علاقے بھیج دیا۔

واضح رہے 10 دن پہلے بھی ایک بھارتی اہلکار نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا تھا جب کہ 2007 سے اب تک 485 بھارتی فوج اور پولیس کے اہلکار ذہنی دباو کے باعث خود کشی کرچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں