صومالی وزیر اعظم خود کش حملے میں بال بال بچ گئے 15 افراد ہلاک

حملے میں وزیراعظم محسین روبلے کے 3 محافظ بھی ہلاک ہوئے جب کہ 10 افراد زخمی ہیں


ویب ڈیسک December 20, 2020
صومالیہ کے وزیراعظم محمد حسین روبلے اسٹیڈیم میں تقریر کرنے آرہے تھے، فوٹو : فائل

صومالیہ میں وزیراعظم محمد حسین روبلے کی آمد سے زرا دیر پہلے ایک زور دار بم دھماکے میں 15 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صومالیہ کے وزیراعظم کو بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا، خوش قسمتی سے محمد حسین روبلے محفوظ رہے تاہم اُن کے 3 محافظوں سمیت 15 افراد ہلاک ہوگئے۔

صومالیہ کی سرکاری نیوز ایجنسی سونا نے وزیراعظم پر حملے کی تصدیق کر تے ہوئے بتایا کہ بم دھماکا وزیراعظم کی آمد سے زرا دیر قبل ہوا تھا۔

وزیراعظم محمد حسین روبلے محمد پر حملے کی ذمہ داری شدت پسند گروپ الشباب نے قبول کرلی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خود کش بمبار نے اسٹیڈیم کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی ناکامی پر وزیراعظم کے سیکیورٹی اسٹاف کے نزدیک خود کو دھماکے سے اُڑادیا۔

خود کش دھماکا اسٹیڈیم کے باہر کیا گیا جہاں وزیراعظم محمد حسین روبلے نے خطاب کرنے آرہے تھے۔ الشباب صومالیہ میں سرکاری عمارتوں اور افسران کو نشانہ بنانے میں ملوث رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔