افغانستان میں رکن پارلیمنٹ کی گاڑی کو دھماکے سے اُڑا دیا گیا 9 افراد ہلاک

خوش قسمتی سے رکن اسمبلی حاجی خان محمد حملے میں محفوظ رہے


ویب ڈیسک December 20, 2020
حملے میں رکن پارلیمنٹ کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی، فوٹو : رائٹرز

افغانستان کے دارالحکومت میں رکن پارلیمنٹ حاجی خان محمد وردک کے قافلے پر بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے تاہم خوش قسمتی سے رکن اسمبلی محفوظ رہے۔

افغان میڈیا کے مطابق کابل میں رکن اسمبلی حاجی خان محمد کی گاڑی کو دھماکے سے اُڑا دیا گیا، دھماکا اتنا زوردار تھا کہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور آس پاس کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں 9 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی جب کہ 10 زخمیوں میں سے 4 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

پولیس کہا کہنا ہے کہ حملے میں رکن اسمبلی محفوظ رہے تاہم یہ واضح نہیں کہ وہ حملے کے وقت گاڑی میں موجود نہیں تھے یا وہ زخمی ہیں۔ حملے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں بچے، خواتین اور بزرگ بھی شامل ہیں۔

تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم کابل میں پُرتشدد کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے جس میں رواں ماہ دو درجن سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں