پاکستان نے بھارتی اشتعال انگیزی کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھا دیا

کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، پاکستان کے مستقل مندوب کا اقوام متحدہ کو خط


ویب ڈیسک December 20, 2020
بھارتی فوج نے اقوام متحدہ کے مبصرین کی گاڑی کو جان بوجھ کرنشانہ بنایا جس کا مقصد پاکستان کے خلاف فاسٹ فلیگ آپریشن کی تیاری لگتا ہے، پاکستان۔ فوٹو:فائل

پاکستان نے بھارتی اشتعال انگیزی کے حوالے سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور سلامتی کونسل کو خط لکھا دیا۔

دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پاکستان نے بھارتی فوج کی جانب سے یو این ملٹری آبزرور گروپ کی گاڑی پر حملے کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھا دیا ہے، بھارتی حملے کا معاملہ یو این میں پاکستان کے مستقل مندوب نے خط کے ذریعے اٹھایا۔

پاکستان کی جانب سے یو این کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے صدر کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوج نے اقوام متحدہ کے مبصرین اور ان کی گاڑی کو جان بوجھ کرنشانہ بنایا، حملے کا مقصد پاکستان کے خلاف فاسٹ فلیگ آپریشن کی تیاری لگتا ہے، تاہم پاکستان کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دے گا۔

یہ خبر بھی پڑھیے: ایل او سی: بھارتی فوج کی اقوام متحدہ کی گاڑی پر فائرنگ، یو این مبصرین بال بال بچ گئے

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان کے مستقبل مندوب کی جانب سے لکھے گئے خط میں بھارت کی جانب سے شہریوں کو نشانہ بنانے اور ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی سے بھی آگاہ کیا، اور یو این پر زور دیا ہےکہ بھارتی حملے کی شفاف تحقیقات کی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں