فردوس عاشق اعوان نے مریم نواز سے باکسنگ مقابلے کا چیلنج قبول کرلیا

برائلر مرغیاں کیسے مقابلہ کریں گی ؟ پہلے پنچ پر ناک آوٹ ہو جائیں گی، فردوس عاشق اعوان


ویب ڈیسک December 20, 2020
اپوزیشن پریکٹس کےبغیر ہمارے مقابلے میں آئی اور ریٹائرڈ ہرٹ ہو گئی، فردوس عاشق فوٹو: فائل

برطانوی نژاد باکسر عامر خان نے فردوس عاشق اعوان کو مریم نواز سے باکسنگ مقابلے کا چیلنج دیا ہے جسے انہوں نے قبول کرلیا۔

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب کی فردوس عاشق اعوان نے برطانوی نژاد باکسر عامر خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔ اس دوران باکسر عامر خان نے فردوس عاشق اعوان کو مریم نواز سے باکسنگ مقابلے کا چیلنج دیا جسے معاون خصوصی نے قبول کرلیا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ فائٹ کے لیے ہم پلہ ہونا چاہیے، راجکماری، کنیز اول اور دوم ، پونڈ کیٹگری میں نہیں آتیں ،برائلر مرغیاں کیسے مقابلہ کریں گی ؟ پہلے پنچ پر ناک آوٹ ہو جائیں گی۔

معاون خصوصی نے کہا کہ عمران خان کے قانونی پنچ نے اشتہاری کو سیاست سے باہر نکال دیا، سینیٹ الیکشن عمران خان کا چھکا ہے جو اپوزیشن کی گراؤنڈ سے باہر گیا ہے، پی ڈی ایم اب گیند ڈھونڈنے میں مصروف ہے۔ لاہور کے جلسے نے اپوزیشن کو ناک آؤٹ کر دیا، عمران خان کے یارکر نے اپوزیشن کی مڈل اسٹیمپ اڑا دی ہے۔ اپوزیشن پریکٹس کےبغیر ہمارے مقابلے میں آئی اور ریٹائرڈ ہرٹ ہو گئی، آئندہ پہلے وارم اپ میچ کھیلے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔