کورونا کی نئی قسم دریافت ہونے پر کئی ممالک نے برطانیہ کی پروازیں معطل کردیں

برطانیہ میں کورونا ویکسین کی نئی قسم دریافت ہوئی ہے جو نوجوانوں کو بھی متاثر کر رہا تھا


ویب ڈیسک December 20, 2020
برطانوی پروازوں پر پاپبندی یکم جنوری تک جاری رہیں گی، فوٹو : فائل

برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم دریافت ہونے کے بعد نیدر لینڈ اور بیلجیئم نے وہاں سے آنے اور جانے والی تمام پروازیں معطل کردیں جب کہ دیگر یورپی ممالک بھی پابندیوں پر غور کر رہے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیدرلینڈ میں بھی ایک مریض میں کورونا وائرس کی ایسی نئی قسم پائی گئی ہے جو کہ برطانیہ میں بھی دریافت ہوچکی ہے جس کے بعد نیدر لینڈ نے برطانیہ کے لیے فضائی آپریشن کو بند کردیا ہے۔

دوسری جانب بیلجیئم کی حکومت نے بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے برطانیہ سے آنے اور جانے والی پروازیں اور ٹرین سروسز کو معطل کردیا ہے۔ یہ پابندی بھی برطانیہ میں کورونا کی نئی قسم دریافت ہونے پر کیا گیا ہے۔

یہ خبر پڑھیں : برطانیہ اور جنوبی افریقا میں کورونا وائرس کی نئی قسم دریافت

دونوں ممالک کی جانب سے پروازوں اور ٹرینوں پر پابندی یکم جنوری تک برقرار رہیں گی تاہم اس کے بعد حالات کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ برطانیہ اور جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم دریافت ہوئی ہے جو ستر فیصد تک پھیلتا ہے اور یہ نوجوانوں کو بھی متاثر کر رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔