اروند کیجری وال نے دہلی کے وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

آئندہ 5 سالوں میں بھارت سونے کی چڑیا بن جائے گا، اروند کیجری وال


ویب ڈیسک December 28, 2013
مسائل کے حل کے لئے کوئی جادو کی چھڑی نہیں ہے لیکن مل کر اور پختہ عزائم کے ذریعے ملک کو خوشحال بنائیں گے۔ فوٹو : فائل

بھارت کی حال ہی میں ریاستی انتخابات جیتنے والی عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجری وال نے دہلی کے ساتویں وزیراعلیٰ کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بدعنوانی کے خلاف جدو جہد کرنے والے اروند کیجری وال نے ساتویں وزیراعلیٰ کی حیثیت سے رام لیلا میدان میں ہزاروں افراد کی موجود گی میں حلف اٹھایا، حلف برداری کی تقریب میں کسی بھی اعلیٰ شخصیت کو باقاعدہ طور پر مدعو نہیں کیا گیا تھا۔

حلف اٹھانے کے بعد کیجری وال کا کہنا تھا کہ وہ وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے اپنے فرائض ایمانداری اور بلا خوف و تعصب انجام دیں گے، دہلی کے ڈیرھ کروڑ شہری آپس میں مل جائیں کیوں کہ ہم سب نے ہی مل کر ملک سے کرپشن کی جڑوں کو نکال کر باہر پھینکنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس مسائل کے حل کے لئے کوئی جادو کی چھڑی نہیں ہے لیکن پختہ عزائم کے ذریعے ملک کو خوشحال بنائیں گے اور آئندہ 5 سالوں میں بھارت سونے کی چڑیا بن جائے گا۔

واضح رہے کہ اروند کیجری وال کی سیاسی جماعت''عام آدمی پارٹی'' نے حالیہ ریاستی انتخابات میں حیرت انگیز کامیابی حاصل کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں