فرانسیسی صدر اپنے ملک کے 60 فی صد عوام کی نظر میں ناپسندیدہ سروے رپورٹ

فرانسیسی عوام کی اکثریت اس سے قبل بھی میکخواں اور ان کی حکومت پر عدم اطمینان کا اظہار کرچکی ہے


ویب ڈیسک December 20, 2020
فرانس میں صدر میکخواں کی مقبولیت میں تیزی سے کمی آرہی ہے(فوٹو، فائل)

فرانس کے 60 فی صد عوام صدر میکخواں اور ان کی حکومت کو ناپسندیدہ قرار دیتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرنچ انسٹی ٹیوٹ آف پبلک اوپنیئن کے ایک سروے میں 18 برس سے زائد عمر کے تقریبا دو ہزارفرانسیسی شہریوں نے شرکت کی جن میں سے 60 فی صد نے صدر میکخواں اور ان کی حکومت سے عدم اطمینان اور ناخوشی کا اظہار کیا۔

یہ خبر بھی پڑھیے: فرانسیسی صدر بھی کورونا وائرس کا شکار

سروے کے مطابق فرانسیسی صدر کی مقبولیت میں تیزی سے کمی آئی ہے۔ گزشتہ ماہ کیے گئے ایک اور سروے میں نتائج سامنے آئے تھے کہ ہر دس میں سے 7 فرانسیسی کورونا وبا پر قابو پانے کی اہلیت پر اعتماد نہیں کرتے۔ سروے میں حکومت کی کورونا پالیسی کو بھی ''غیر مستقبل مزاجی''پر مبنی قرار دیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں