بینظیر بھٹو کی شہادت کے وقت سیکیورٹی سے متعلق رحمان ملک سے پوچھا جائے جہانگیر بدر

بینظیر بھٹو کے بہت قریب رہا اس لئے ان کے سیاسی کیریئر کو بھی قریب سے دیکھا، جہانگیر بدر

پنجاب یونیورسٹی کے 122ویں کانووکیشن میں جہانگیر بدرکوپاکستان اسٹڈیز میں پی ایچ ڈی کی ڈگری دی گئی۔ فوٹو : فائل

پیپلز پارٹی کے جنرل سیکریٹری اور سینیئر رہنما جہانگیر نے کہا ہے کہ رحمان ملک کو سیاست اور پیپلز پارٹی میں آئے زیادہ دیر نہیں ہوئی لیکن بینظیر بھٹو کی سیکیورٹی سے متعلق انہی سے پوچھا جانا چاہئے۔


پنجاب یونیورسٹی کے 122ویں کانووکیشن کے موقع پر ''بینظیر بھٹو کی سیاسی زندگی'' کے عنوان سے تیار کئے گئے مقالے پر پاکستان اسٹڈیز میں پی ایچ ڈی کی ڈگری کے حصول کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے جہانگیر بدر نے کہا کہ وہ بینظیر بھٹو کے بہت قریب رہے ہیں اس لئے انہوں نے بے نظیر بھٹو کے سیاسی کیریئر اور اس کے نشیب وفراز کو بھی قریب سے دیکھا ہے۔

جہانگیر بدر کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری، بختاور بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری کے سیاست میں آنے سے پیپلز پارٹی اور قوم دونوں کو بہت فائدہ ہوگا، اس سے پارٹی میں ایک نئی جان آئے گی، ان کا کہنا تھا کہ رحمان ملک کو سیاست اور پیپلز پارٹی میں آئے زیادہ عرصہ نہیں گزرا، 27 دسمبر 2007 کو لیاقت باغ کے جلسے کے موقع پر بینظیر بھٹو کی سیکیورٹی ان کے ذمہ داری تھی اور ان ہی سے اس سے متعلق پوچھا جانا چاہئے۔
Load Next Story